سوات میں بخار کی پر اسرار وبا
سوات میں بخار کی پر اسرار وبا پھیل گئی۔ مختلف علاقوں میں سیکڑوں افراد اس بخار سے متاثر ہیں۔ مینگورہ شہر اور سوات کے مختلف علاقوں میں ہر دوسرے گھر میں کوئی نہ کوئی فرد بخار میں مبتلا ہے۔ مینگورہ کے محلہ ملوک آباد کے رہائشی سید نواب نے رابطہ پر بتایا کہ ان کے گھر میں بھی تین افراد اس بخار میں مبتلا ہیں۔ان کے کورونا، ملیریا اور ٹائی فائیڈ ٹیسٹ کرائے گئے، اور تینوں ٹیسٹ مثبت آئے۔اس کے باوجود بھی مریض بخار میں مبتلا ہیں۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے میڈیکل وارڈ کے انچارج ڈاکٹرواصل خان نے بتایا کہ اس قسم کے مریض ہسپتال میں بھی آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملیریا اور ٹائی فائیڈ کے مریضوں کا ہم باقاعدہ علاج کراتے ہیں۔ اگر ایسے مریض ہوں جن کے کورونا، ملیریا اور ٹائی فائیڈ کے ٹیسٹ مثبت ہوں، تو ان کو ابزرویشن میں رکھا جاتا ہے۔
with Thanks Suliman (Morningpost)
No comments:
Post a Comment