Sunday, February 5, 2023

سوات میں ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

 کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد



سوات بھر کے تمام تحصیلوں میں کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی کے طور پر ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے نعرے لگائے




 سوات میں ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر منایا گیاتقریب میں سکاؤٹس ،سول ڈیفنس,سوات رائیڈرز, خپل کور کے طلباء  نے تلاوت قران پاک سے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے  قومی ترانہ، نعت، ملی نغمے ، ٹیبلوں اور کشمیروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انکے حق میں تقاریر پیش کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمّد عامر، سمیت سیول سوسائٹی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔سب سے بڑی ریلی خپل کور فاؤنڈیشن سے ڈپٹی کمشنر آفس تک پہنچیں جہاں پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد عامر، ڈی ائ او ایجوکیشن ،



 ٹی ایم او افس پبلک ھیلتھ انجینئرنگ ڈویژن سوات  ،سوات سکاؤٹس اوپن گروپ کے سکاوٹس ،سول ڈیفنس رضاکاروں,سوات رائیڈرز, خپل کور اسکول کے بچوں نے شرکت کی اس موقع پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر ضلع بھر میں ریلیاں بھی نکالی گئی۔شرکاء نے کشمیر یوں کے حق میں واشگاف نعرے لگائے اور کشمیریوں پر ظلم کی مزمت کی۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمری عوام کے حق خودارادیت اور جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور بھارتی قبضے سے آزادی تک کشمری عوام کی مکمل حمایت 

جاری رکھیں گے۔



No comments:

Post a Comment