Tuesday, February 25, 2020

وہ لوگ اونٹ کو نہیں دیکھتے

اونٹ کی آنکھوں میں اللہ تبارک وتعالی نے غیر معمولی طاقت اور عجیب خصوصیت یہ رکھی ہے، کہ جب صحراء میں طوفان آجائے تو بھی ان کو سب چیزیں یعنی راستہ وغیرہ دکھتا ہے، کیونکہ ان کی پلکیں شفاف ہوتی ہیں تو یہ آنکھیں اگر بند بھی کر لیں پھر بھی یہ دیکھ پاتے ہیں۔
اَفَلَا يَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ
کیا وہ لوگ اونٹ کو نہیں دیکھتے کس طرح (عجیب طور پر)
پیدا کیا گیا ہے.

انگریز نے پوچھا اور آپ کی فیس کتنی ہو گی.

ایک انگریز کو بچپن سے ہی یہ خوف تھا کہ جب وہ سوتا ہے تو اس کے بیڈ کے نیچے کوئی ہوتا ہے لیکن بڑا ہونے کے بعد اس کا یہ خوف دور نہ ہوا.
بڑی سوچ بچار کے بعد وہ ایک ماہر نفسیات کے پاس گیا اور اسے اپنا مسئلہ بتایا کہ کوئی حل بتائیں نہیں تو میں اس خوف سے پاگل ہو جاؤنگا.
ماہر نفسیات نے اسے کہا کہ مجھ سے علاج کروا لو. ایک سال میں تمہارا یہ مسئلہ گارنٹی کے ساتھ حل ہو جائے گا. بس ہفتے میں تین دن تمہیں آنا ہو گا میرے پاس.
انگریز نے پوچھا اور آپ کی فیس کتنی ہو گی.
200 ڈالر فی وزٹ، ماہر نفسیات نے بتایا.
ہمممممم، چلیں میں سوچ کر بتاتا ہوں، انگریز بولا.
پھر کوئی ایک سال بعد اس گورے اور ماہر نفسیات کی کسی فنگشن پر ملاقات ہوئی تو ماہر نفسیات نے پوچھا کہ تم آئے نہیں میرے پاس.
گورے نے جواب دیا کہ میرا وہ مسئلہ میرے ایک پاکستانی دوست نے صرف "ایک بریانی کی پلیٹ اور ایک بوتل" پر دور کروا دیا اور آپ کی فیس کے پیسے بچا کر میں نے گاڑی بھی خرید لی ہے 😎
ماہر نفسیات نے بڑی حیرانی سے پوچھا: بھئی اس نے ایسا کیا علاج بتایا مجھے بھی بتاؤ پلیز
گورا: پاکستانی دوست نے مشورہ دیا کہ بیڈ بیچ دو اور فرش پر گدا ڈال کر سویا کرو.